بھٹکل 25؍مارچ (ایس او نیوز) معروف اسلامی اسکالر مولانا سجاد نعمانی کے خلاف وسیم رضوی کی شکایت پر دیش سے غداری کاجھوٹامعاملہ درج کرنے کے خلاف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے بھٹکل میں ضلع ڈپٹی کمشنر کی معرفت صدر ہند کے نام میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کو فوراً واپس لے لیا جائے۔
پارٹی کارکنان کا کہنا تھاکہ حضرت مولانا ملک میں امن و امان کے قیام اور بھائی چارگی عام کرنے میں مصروف ہیں۔ دیش سے غداری والا کوئی بھی بیان وہ نہیں دے رہے ہیں۔ لیکن سیاسی مفاداور معاندانہ ذہنیت کی وجہ سے ان کے خلاف ایسا سنگین الزام لگاکر کیس درج کیا گیا ہے۔میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مولانا پر داخل کیا گیا کیس فوراً واپس لیا جائے اور اپنے سیاسی مفاد اور خود غرضی کی بنیاد پر مولانا نعمانی جیسے عالم دین پرکیس داخل کروانے وسیم رضوی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تحقیقات اورمناسب قانونی کارروائی کی جائے۔
اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کےبھٹکل تعلقہ صدر یوسف موسیٰ ملاّ ، ضلع سکریٹری ظہیر احمد شیخ ، عبدالعظیم، سرفراز، سفیان وغیرہ موجود تھے۔